sheher bano invited to saudi arabia as royal guest

شہربانو نقوی کو دورے کی دعوت

شہربانو نقوی کو دورے کی دعوت
لاہور میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس افسر سیدہ شہربانو نقوی نے جمعے کو پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔سعودی سفارت خانے کی جانب سے اردو نیوز کو بھیجی گئی ایک تصویر میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سیدہ شہربانو نقوی کو سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
سعودی سفیر نے سیدہ شہربانو نقوی کی بہادری کو سراہا-سعودی سفارت خانے کے ایک اعلٰی عہدیدار نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’سیدہ شہربانو نقوی اور ان کے خاندان کو خصوصی طور پر حج کے لیے بھیجا جائے گا اور وہ حج کے دوران خادم الحرمین الشریفین کی مہمان ہوں گی۔‘
سیدہ شہربانو نقوی نے پچھلے ہفتے لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون کو اس وقت بچایا تھا جب وہ ان کے لباس پر ہونے والی خطاطی پر مشتمل ہو گئے تھے۔
خیال رہے 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں اس وقت مشتعل ہجوم نے ایک خاتون کو اس لیے گھیر لیا تھا کہ ان کے لباس پر عربی زبان میں کچھ تحریری تھا جن کو مقامی لوگ مقدس کلمات سمجھ رہے تھے۔
صورت حال خراب ہونے پر خاتون نے شوہر نے پولیس کو کال کی جس پر سیدہ شہربانو نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچیں، انہوں نے وہاں ایک مختصر تقریر میں لوگوں کو قانون ہاتھ میں نہ لینے کی تبیہہ کی، جس کے بعد وہ اندر جا کر اس خاتون کے چہرے کو ڈھانپ کر اپنے بازوؤں میں ہجوم کے اندر سے نکال کر لے گئی تھی

گاڑی چرا کر بھاگنے والا گرفتار

اپنا تبصرہ لکھیں