عماد وسیم کی کرکٹ میں واپسی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان سنیچر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کیا۔عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور وہ رواں برس ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہیں۔آل راؤنڈر اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’پی سی بی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میں خوشی سے اس بات کا اعلان کر رہا ہوں کہ میں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے مجھ پر دوبارہ سے بھروسہ کیا۔