دھونی نے کپتانی چھوڑ دی

دھونی نے کپتانی چھوڑ دی
دھونی نے کپتانی چھوڑ دی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جمعے سے شروع ہونے والے نئے سیزن سے قبل ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ دفاعی چیمپیئن ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کپتانی رتوراج گایکواڈ کے حوالے کر دی ہے۔مہندرا سنگھ دھونی کے اس فیصلے کے بعد وہ لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورا سیزن بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔یہ خبر جمعے کو چنئی کے چیپوک سٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان آئی پی ایل 17 کے شیڈول پہلے میچ سے ایک روز قبل سامنے آئی۔کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مقرر کیے گئے تھے تاہم 2022 میں ان کی جگہ رویندرا جڈیجہ کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔رویندرا جڈیجہ نے 8 میچوں کے بعد سی ایس کے کی کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد دوبارہ ایم ایس دھونی اس عظیم فرنچائز کے کپتان بنے جن کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے 2023 میں پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے مجموعی طور پر (آئی پی ایل اور چیمپیئنز لیگ ٹی20) میں 235 میچز کھیلے۔اُن کی قیادت میں سی ایس کے 2010، 2011، 2018، 2021 اور 2023 میں آئی پی ایل جیتی۔اسی طرح ’کیپٹن کُول‘ کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز نے 2010 اور 2014 میں چیمپیئنز لیگ ٹی20 کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ایم ایس دھونی کی قیادت میں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگ نے 212 میچز کھیلے جس میں اسے 128 میں جیت اور 82 میں شکست حاصل ہوئی جبکہ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی نے چنئی سپر کنگز پر 2016 اور 2017 میں لگی پابندی کے باعث 14 میچوں میں رائزنگ پونے سپر جائنٹ کی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ کپتانی کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 226 میچوں میں کپتانی کی۔دوسری جانب مہاراشٹرا کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والے 27 برس کے رتوراج گایکواڈ چنئی سپر کنگز کی جانب سے 52 میچز کھیل کر 39 کی اوسط سے 1797 رنز بنا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ایم ایس دھونی نے 2019 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا تاہم وہ آئی پی ایل باقاعدگی سے کھیل رہے ہیں۔

شاہ رخ اور پریتی زنٹا کو دیکھنے کی آرزو

اپنا تبصرہ لکھیں