سارہ علی خان کے معاوضے میں 1300 فیصد اضافہ
معروف بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا اپنی ڈیبیو فلم ’کیدارناتھ‘ سے ہی غیرمعمولی معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے۔ دوسری جانب اسی فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کے معاوضے میں کٹوتی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق حالیہ دنوں میں دو فلموں کی لگاتار ریلیز کے بعد اس وقت سارہ علی خان خبروں میں ہیں۔
گذشتہ ہفتے ان کی پراسراریت سے بھرپور ویب سیریز’مرڈر مبارک‘ فلم بینوں کے لیے پیش کی گئی جبکہ اس ہفتے وہ ’اے وطن میرے وطن‘ کے ساتھ پردے پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔
سارہ علی خان نے دلچسپ طور پر اپنے کیریئر کا آغاز ایک ہی ماہ میں دو فلموں سے سنہ 2018 میں کیا تھا۔
ان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ تھی جبکہ اسی برس ان کی دوسری فلم ’سیمبا‘ ریلیز ہوئی تھی۔ سارہ علی خان کی یہ دونوں فلمیں مداحوں کو پسند آئیں تھیں۔
سنہ 2018 سے 2024 تک چھ برسوں میں سارہ علی خان کے معاوضے میں بڑی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ان کی پہلی فلم ’کیدارناتھ‘ کا معاوضہ پبلک تو نہیں کیا گیا تاہم فلم فئیر کی ایک رپورٹ کے مطابق سارہ نے اس فلم کے لیے بھاری رقم معاوضے کے طور پر وصول کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت سارہ کو ان کی منہ مانگی رقم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فراہم کی گئی تھی۔
اس فلم کے لیے ایک جانب سارہ علی خان کو بڑی رقم ادا کی گئی وہیں بجٹ میں مسائل کے باعث فلم ڈائریکٹر ابھیشک کپور اور لیڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت کی ادائیگیوں میں کٹوتی کی گئی تھی۔
اس فلم کا بجٹ سات کروڑ روپے تھا لیکن اخراجات میں اضافے کے باعث اس رقم میں 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
تاہم یہ بات اب تک سامنے نہیں آ سکی کہ سارہ علی خان نے پہلی فلم میں کتنے پیسے وصول کیے تھے لیکن اپنی اگلی فلم میں سارہ علی خان نے 50 لاکھ روپے وصول کیے اور اس فلم میں کام کرنے کے لیے سارہ علی خان نے فلم ساز روہت شیٹھی سے ذاتی طور پر گزارش کی تھی۔
اس کے بعد کی فلموں میں سارہ علی خان نے اڑھائی سے تین کروڑ تک کا معاوضہ بھی وصول کیا، ان فلموں میں ’قُلی نمبر ون‘، ’اترنگی رے‘ وغیرہ شامل ہیں۔
لکشمن اتکار کی فلم میں اداکارہ نے چار کروڑ وصول کیے جبکہ وکی کوشل نے ایک مرتبہ بتایا کہ کس طرح سارہ علی خان نے اپنی والدہ کو 1600 روپے میں تولیہ خریدنے پر ڈانٹا تھا جبکہ جھانوی کپور نے بھی اعتراف کیا تھا کہ سارہ نے ’کیدارناتھ‘ کے سفر پر چار سے پانچ ہزار میں سب سے سستا ہوٹل روم کیسے بک کیا۔
ہندی اخبار ’جانستا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سارہ علی خان آج کل پانچ سے سات کروڑ کے درمیان معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
اس سے واضح ہوتا ہے کہ سارہ علی خان نے ’اے وطن میرے وطن‘ کے مرکزی کردار انشا میتا کے معاوضہ ان کی فلم ’سمبا‘ سے لگ بھگ 1300 فیصد زائد بنتا ہے۔
وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹ ٹپس