Effects of stress on the body

ذہنی دباؤ کےانسانی جسم پر اثرات

ذہنی دباؤ کےانسانی جسم پر اثرات
دباؤ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر کئی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ اس کو کم کرنے کے لیے ہم کئی اقسام کی کھانے کی چیزیں اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا ہے جنہیں کھا کر ذہنی دباؤ کم کیا جا سکتا ہے۔آئیے جانتے ہیں وہ کون سی چیزیں ہیں جنہیں ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ڈارک چاکلیٹ
ڈارک چاکلیٹ میں فلیوونائڈز پائے جاتے ہیں جو کے ایسے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن کی مدد سے دماغ میں سیروٹینن کے لیول بڑھتے ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ ایسی ڈارک چاکلیٹ کھائیں جس میں کوکوا کی مقدار 70 فیصد یا اس سے زیادہ ہو۔
بلیو بیریز
بلیو بیریز میں اینٹی آکسیڈٹنس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں وٹامن سی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے سوزش میں کمی اور جسم میں آکسیڈیٹیو سٹریس میں کمی آتی ہے۔
ایواکاڈو
ایواکاڈو میں مونو سیچوریٹڈ فیٹس اور پوٹاشیئم بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے بلڈ پریشر اور دباؤ میں کمی آتی ہے۔
سالمن فیٹس سے بھرپور سالمن مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جس سے کورٹیسول لیول اور بے چینی (اینگزائٹی) میں کمی آتی ہے۔ سالمن مچھلی کو گرل کریں یا پکا کر سبزیوں کے ساتھ کھائیں۔
پالک
پالک میگنیشیئم سے بھرپور ہوتی ہے جس سے کورٹیسول لیول باقاعدہ ہوتے ہیں اور سکون ملتا ہے۔ پالک کو سلاد، آملیٹ، سوپ وغیرہ کا حصہ بنا کر کھائیں۔

خشک میوے
بادام، اخروٹ یا پستہ جیسے خشک میوہ جات صحت مند فیٹس، پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بلڈ شوگر قابو میں رہتی ہے اور دباؤ کم ہوتا ہے۔
دلیہ
دلیے میں کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جن سے دماغ میں سیروٹینن کی پیداوار بڑھتی ہے اور ذہنی سکون ملتا ہے۔ اپنے دن کا آغاز دلیے سے کریں جس میں پھلوں، خشک میوہ جات یا شہد کو بھی شامل کریں۔
گلِ بابونہ کی چائے
گل بابونہ کی چائے میں سکون دہ خصوصیات پائی جاتی ہیں جن سے بے چینی میں کمی آتی ہے اور نیند بہتر ہوتی ہے۔
گریک یوگرٹ
گریک یوگرٹ یعنی یونانی دہی میں پروٹین اور پرو بائیوٹکس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔
سبز چائے
سبز چائے یعنی گرین ٹی میں ایل تھیانین نامی امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جس سے دباؤ میں کمی آتی ہے اور بغیر غنودگی کے سکون ملتا ہے۔ سبز چائے کا ایک کپ بنائیں اور اسے دن بھر پئیں تاکہ آپ کو ذہنی سکون ملے اور توجہ بہتر ہو

آنکھ کی بینائی سولر پینل کی مدد سے

اپنا تبصرہ لکھیں