ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز
ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز بھی خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور گہما گہمی جاری ہے۔عید کے پہلے اور دوسرے روز تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم رہا، عید کے دوسرے روز خواتین اور بچوں سمیت سب عید کی خوشیوں میں مگن رہے، رات گئے لوگوں کی بڑی تعداد فوڈ اسٹریٹس پہنچی، کسی نے کڑاہی منگوائی تو کسی کو مچھلی پسند آئی، کسی نے بار بی کیو پر تو کسی نے آئس کریم پر ہاتھ صاف کیے۔
عید الفطر کی چھیٹیوں کا آج آخری روز ہے، بچوں کی موج مستی آج بھی جاری رہے گی، آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھائیں گے، بچوں نے بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کر لیے، کوئی چڑیا گھر جائے گا تو کوئی پارک میں جھولے کا لطف اٹھائے گا۔
میٹھی عید کے آخری روز خوب کھابے ہوں گے، سیر سپاٹے، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
پہلے دو دنوں کی طرح تیسرے روز بھی شہریوں نے پکنک منانے کی غرض سے پارکوں، تفریح گاہوں اور موج مستی کے پروگرام بنا لیے ہیں، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج بھی گہما گہمی جاری رہے گی۔
لوگوں کا اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے عید ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا اس دن کو چھو ٹے بٹرے سب بہت ہی بھر پور طرریکے سے مناتے ہیں سب کے لٰیٰےیہ بہت ہی خوشی کا دن ہوتا ہے اس خوشی کے دن ہمیں چھاہٰٰئیے کے ہم اپنے پیاروں کو نا بھولے ان سب کو بھی عید کی خو شیوں میں شامل کریں اس عید کے موقہ پے ان کی زوریات کا خیال کریں