تربوز کے چھلکےکے فائدے

تربوز کے چھلکےکے فائدے
تربوز کے چھلکے وٹامن اے اور سی کا بہترین ذریعہ ہیں، جو مدافعتی افعال اور آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔
ان میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو ہاضمہ تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔
چھلکوں میں سوزش مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں ہونے والی سوزش کو کم کرتی ہیں۔
تربوز کے چھلکے کا عرق ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور قلبی صحت کو بہتر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
ان میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیس ماسک اور ٹونر بنانے کے لیے بہترین ہیں۔
تربوز کے چھلکے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور باغبانی کرنے والے افراد ان چھلکوں کی کھاد بنا کر استعمال کرسکتے ہیں جو پودوں کی نشوونما کے لئے بہترین ہے۔
تربوز کے چھلکے میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے جلد پر لگانے سے سورج کی جلن کو کم کرنے اور جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تربوز کے چھلکوں کا اچار بنایا جاسکتا ہے یا غذائیت بڑھانے کے لیے اسموتھیز میں ملایا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں